دبئی،18؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)عالمی شہرت یافتہ امریکی اداکارہ انجیلینا جولی اور ان کے سابق شوہر براڈ پٹ کے ایک سابق محافظ نے سپر اسٹار سابق جوڑے کی نجی زندگی کے کئی اسرار رموز سے پردہ اٹھایا ہے۔برطانوی اخبار سن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جولی اور پٹ کے سابق ذاتی محافظ نے کہا کہ انہوں نے 27سال تک برطانوی فوج میں خدمات انجام دیں۔ مگر جن کٹھن حالات کا سامنا انہیں انجلینا جولی، ان کے شوہر اورچھ بچوں کے ساتھ رہتے ہوئے کرنا پڑا وہ برطانوی فوج میں بھی نہیں ہوا۔سپراسٹار سابق جوڑے کے ذاتی محافظ مارک بیلنگھم کو مارک بیلی کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ وہ براڈ پٹ اور انجلینا جولی کے ساتھ 18ماہ تک بہ طور محافظ ہی نہیں بلکہ ان کے کان اور آنکھ کے طور پر گھر میں خدمت کرتے رہے۔ وہ ان کے بچوں کے اتنے قریب ہوگئے تھے کہ بچے ان سے اپنے باپ کی طرح محبت کرتے تھے مگر دونوں میاں بیوی کے درمیان جدائی کی خبر ان کے لیے بھی صدمے کا باعث تھے۔
51 سالہ بیلی کا کہنا ہے کہ براڈ پٹ چہرے پر کریموں اور لوشن کا استعمال نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے جب بھی انہیں قریب سے چھوا تو ان کے جسم سے کریموں کی خوشبو محسوس نہیں کی۔ اس کے برعکس جولی کریموں کے استعمال کی دلدادہ تھی۔خیال رہے کہ مارک بیلی جولی فیملی کے محافظ دستی کے سربراہ تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں سپر اسٹار میاں بیوی نے بچوں کے حوالے سے جتنا اعتماد اس پر کیا کسی دوسرے محافظ پر نہیں کیا تھا۔ وہ ماں باپ کی اجازت کے بغیر جب اور جہاں چاہتے بچوں کو لے جاتے تھے۔ انہیں تیراکی کراتے اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں شریک کرتے۔ وہ بچوں کے والد کی طرح ان کی خدمت کررہے تھے۔
ایک سوال کے جواب میں ماری بیلی نے کہا کہ انجلینا جولی اور براڈ پٹ کو اپنے بچوں کو تاوان کے لیے اغواء کیے جانے کا بھی خدشہ لاحق رہا ہے۔ اس لیے وہ اپنے بچوں کے قریب قریب رہتے اور اجنبی لوگوں کو بچوں سے دور رکھنے کی کوشش کرتے۔بیلی نے بتایا کہ ایک واقعہ سنایا اور کہا کہ ایک دفعہ شیکاگو میں تھے جب انجلینا جولی کے ایک پرستار نے ان سے آٹو گراف لینے کی کوشش کی۔ وہ مسلسل جولی کے قریب رہا جس پر براڈ پٹ کو غصہ آیا۔ انہوں نے پرستار کو جولی سے دور کرتے ہوئے اسے گرفتار کرادیا۔سابق باڈی گارڈ نے بتایا کہ وہ جولی سے زیادی پٹ کے حوالے سے خوف زدہ تھے کیونکہ عام طور پر لوگ براڈ بیٹ سے نفرت اور انجلینا جولی سے محبت کرتے تھے۔
بیلی نے بتایا کہ ان کی ذمہ داری صرف انجلینا جولی، براڈ پٹ اور ان کے بچوں کی حفاظت نہ تھی بلکہ وہ دونوں میاں بیوی کو زیادہ پرکشش دکھائی دینے کا بھی اہتمام کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ان کی ملبوسات ٹیم بھی حسب ضرورت شامل ہوتے اور اپنا مشورہ پیش کرتے تھے۔بیلی کا کہنا ہے کہ دونوں اداکار میاں بیوی سوسائٹی کے منفی رویے کے خوف سے عام لوگوں ے دور دور رہتے تھے۔ وہ اکثرو بیشتر لوگوں سے عجیب وغریب قسم کے سوالات کا بھی سامنا کرتے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ملازمت کیوں ترک کی تو بیلی نے کہا کہ ان کی ملازمت بچوں اور ان کی خاندان کو متاثر کررہی تھی۔